رب کے
بندوں میں سب سے معزز کون ہے؟
عَنْ أَبِي
هُرَيْرَةَ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:
" قَالَ مُوسَى بْنُ عِمْرَانَ عَلَيْهِ السَّلَامُ: يَا رَبِّ، مَنْ أَعَزُّ
عِبَادِكَ عِنْدَكَ؟ قَالَ: مَنْ إِذَا قَدَرَ غَفَرَ " ( ’’مشکوۃ
المصابیح‘‘، ج۲، ص۲۳۴، رقم
الحدیث۵۱۱۹)
حضرت ابوہریرہ سے روایت
ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: موسیٰ بن عمران علیہ السلام نے ایک مرتبہ
بارگاہ الہی میں عرض کیا کہ اے میرے رب تیرے نزدیک تیرے بندوں میں سب سے معزز کون
ہے؟ فرمایا ، وہ شخص جو طاقت رکھتے ہوئے معاف کردے۔
منظوم ترجمہ:صبا اکبر آبادی
کہا اللہ نے موسیٰ سے میرے
سارے بندوں میں
معزز بھی وہی ہے اور وہ ہے
سب سے اچھا بھی
کرے جو درگزر دنیا میں
لوگوں کی خطاؤں سے
رکھے طاقت جو بدلے کی مگر
بدلا نہ لے کوئی